پنجاب حکومت کی 4 ماہ کی کارکردگی کا مقابلہ کوئی صوبہ نہیں کر سکتا: عارف سندھیلہ
شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی چار ماہ کی کارکردگی عوام کے سامنے کھلی کتاب کی طرح ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عوامی خوشحالی و صوبائی تعمیر و ترقی کے اہداف تیزی سے حاصل کئے ہیں۔ پنجاب حکومت کا کارکردگی سے کوئی صوبہ مقابلہ نہیں کر سکتا، میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چینی قیادت (ن) لیگ پر بھرپور اعتماد رکھتی ہے جو ملکی سیاسی تاریخ کا اہم باب ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر (ن) لیگ میاں محمد نواز شریف کے دور وزارت عظمیٰ میں سی پیک جیسا مثالی و تاریخ ساز معاشی منصوبہ شروع ہوا اور انہی کی قیادت میں حالیہ دور اقتدار میں اسے ان شاء اللہ مکمل کیا جائے گا۔