عازمین حج کیلئے پہلی بار فضائی ٹیکسی سروس کا افتتاح
مکہ مکرمہ (ممتاز احمد بڈانی) سعودی عرب نے اس سال حج کے دوران عازمین کے لیے پہلی بار خودکار فضائی ٹیکسی سروس کی سہولت کا افتتاح کیا ہے۔ فضائی ٹیکسی عازمین کو مقدس مقامات پر سفر کی سہولت مہیا کرنے کے علاوہ سامان کی فوری ترسیل اور طبی ہنگامی سہولیات بھی فراہم کرے گی۔