• news

قومی اسمبلی کی40قائمہ کمیٹیاں تشکیل‘عرفان صدیقی خارجہ امورسینٹ کے چیئرمین منتخب 

اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ+خبر نگار) قومی اسمبلی کی 40 قائمہ کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں جن کی تشکیل کا باقاعدہ سرکاری قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے جاری کر دیا ہے۔ قائمہ کمیٹی ایوی ایشن 19ارکان پر مشتمل ہے جبکہ کابینہ سیکرٹریٹ میں 18 ارکان شامل ہیں۔ قائمہ کمیٹی موسمیاتی تبدیلی میں 19، تجارت میں 20 ارکان شامل ہیں۔ اسی طرح پبلک اکائونٹس کمیٹی 21ارکان پارلیمنٹ‘ وفاقی وزیر خزانہ پر مشتمل ہوگی جس میں مسلم لیگ(ن) سے 7 اور سنی اتحاد کونسل سے 6ارکان شامل ہیں۔ مواصلات‘ تجارت‘ موسمیاتی تبدیلی‘ دفاع، توانائی کی کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں۔ وزارت خزانہ‘ خارجہ امور‘ انسانی حقوق‘ اطلاعات سمیت 40کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے۔ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈارنے عرفان صدیقی کوبلامقابلہ چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ پیپلز پارٹی کی پارلیمانی لیڈر سینیٹر شیری رحمان اور جمعیت علمائے اسلام (جے یوآئی ف) کے پارلیمانی لیڈر مولانا عطاء الرحمن نے ان کا نام چیئرمین کے انتخاب کیلئے تجویز کیا۔ علاوہ ازیں سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل عمل میں آگئی قائمہ کمیٹی برائے وفاقی وزارت تعلیم وپیشہ ورانہ تربیت کی چیئر پرسن سینیٹر بشری انجم بٹ ،قائمہ کمیٹی برائے وزارت موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی روابط کی چیئرپرسن سینیٹر شیری رحمان منتخب ہو گئیں ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن