• news

جہلم: تعاقب پر منشیات سمگلرز کی فائرنگ، 2 اے این ایف اہلکار، راہگیر شہید

لاہور+راولپنڈی (نامہ نگار+نوائے وقت رپورٹ) راولپنڈی میں اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی ٹیم پر منشیات کے سمگلروں کی فائرنگ سے 2 اہلکاروں سمیت 3 افراد شہید ہو گئے۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق ڈیوٹی پر مامور اے این ایف ٹیم نے جہلم کے قریب ترکئی ٹول پلازہ پر مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزموں نے گاڑی روکنے کی بجائے فرار ہونے کی کوشش کی۔ ترجمان نے بتایا کہ تعاقب کے دوران ملزموں نے اے این ایف ٹیم پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اے این ایف کے 2 جوان اور ایک سویلین شہید ہو گیا۔ اے این ایف ترجمان نے مزید بتایا کہ شہادت پانے والوں میں ہیڈ کانسٹیبل گلزار اور لانس نائیک مظہر شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن