• news

ادبی وثقافتی ترقی کیلئے نئی راہیں تلاش کر رہے ہیں:رضی احمد 

لاہور(کلچرل رپورٹر)چیئرمین بورڈ آف گورنز لاہور آرٹس کونسل الحمراء رضی احمد نے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ادبی وثقافتی ترقی کیلئے نئی راہیں تلاش کر رہے ہیں۔کلچرل پروگرامز کا دائرہ کار گراس روٹ لیول تک بڑھایا جائے گا۔نایاب ہوتے موسیقی کے آلات کی بحالی پر کام کر رہے ہیں۔ایگزیکٹوڈائریکٹر سارہ رشید نے بتایا کہ الحمراء کو قومی و بین الاقومی سطح پر کام کرنے کا مینڈیٹ حاصل ہے۔ الحمراء گورننگ باڈی فنون لطیفہ کے تجربہ کار اراکین پر مبنی ہے۔الحمراء محدود وسائل میں بھر بلاتعطل ادبی وثقافتی پروگرامز پیش کر رہا ہے۔ الحمراء کے مستقبل کے پلان پر غور وخوض کیا گیااور مختلف شعبوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے عزم کو دہرایا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن