وزیر تعلیم کی ڈیجیٹل سپیڈ جاری،اساتذہ ، طلباء کیلئے ’’ڈیجیٹل سفر پروگرام‘‘ لانچ کردیا
لاہور(لیڈی رپورٹر) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی ڈیجیٹل سپیڈ جاری، پنجاب میں ڈیجیٹل سفر کے آغاز کے ضمن میں ایک اور اہم اقدام اٹھاتے ہوئے صوبے کے اساتذہ اور طلباء کیلئے ’’ڈیجیٹل سفر پروگرام‘‘ لانچ کر دیا۔ وزیر تعلیم نے کہا ڈیجیٹل سفر کا مقصد پنجاب کے طلباء و اساتذہ کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اہم مہارتوں سے آگاہ کرنا اور مستقبل کیلئے ٹیک پروفیشنلز پیدا کرنا ہے۔ ڈیجیٹل سفر پروگرام کے پہلے مرحلے میں 1000 اساتذہ اور 50 ہزار طلباء کو آئی ٹی سکلز سے عہدہ برآء کر کے ڈیجیٹل انقلاب لائیں گے۔