بیسک ریسکیو کورس 43کی پاسنگ آؤٹ پریڈکاایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں انعقاد
لاہور(نیوز رپورٹر،نامہ نگار) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور وزیر صحت بلوچستان نے سردار فیصل خان جمالی نے ریسکی ہیڈکوارٹرز سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ میں پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ رضوان نصیر نے ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں پاکستان کے دیگر صوبوں کیلئے تربیت یافتہ 155 پاس آؤٹ ریسکیورز سے حلف لیا۔ انہوں نے سندھ کی 58 خواتین ریسکیورز اور بلوچستان کے 97 مرد ریسکیورز کو پیشہ وارانہ تربیت کی کامیاب تکمیل اور اس زندگیاں بچانے والی ایمرجنسی سروس کا حصہ بننے پر مبارکباد دی۔ ڈاکٹر عابد جلال الدین شیخ، پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے افسران، ریسکیو ہیڈ کوارٹر اور ایمرجنسی سروسز اکیڈمی کے ڈویژنل ایمرجنسی آفیسرز، ریسکیورز اور ان کے اہل خانہ اور میڈیا کے اہلکاروں نے بھی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا مشاہدہ کیا۔ سلمان رفیق نے پاس آؤٹ ہونیوالے ریسکیورز اور ان کے اہل خانہ اور ایمرجنسی سروسز اکیڈمی کے انسٹرکٹرز کو مبارکباد دی۔