• news

پاکستان ریلویز نے بین الاقوامی معیار کی ویگنیں مقامی طور پر تیار کر لی:سی ای او

لاہور(نیوز رپورٹر) پاکستان ریلویز نے مال گاڑیوں میں استعمال ہونیوالی بین الاقوامی معیار کی ویگنیں مقامی طور پر تیار کر لی ہیں۔ چینی ٹیکنالوجی سے بننے والی یہ ویگنیں جدید ڈیزائن کی حامل ہیں۔ نئے ڈیزائن سے اب مال گاڑیاں کنٹینروں کو بھی ایک سے دوسری جگہ منتقل کر سکیں گی۔ لاہور کینٹ ریلوے سٹیشن پر نئی ویگنوں کا افتتاح کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو افسر پاکستان ریلویز عامر علی بلوچ نے کہا کہ ریلوے ویگنوں کی مقامی طور پر تیاری محکمے کا خود انحصاری کی جانب اہم اقدام ہے۔ ماضی میں مال گاڑیوں کی کم رفتار کی وجہ سے تجارتی سامان کی ٹرانسپورٹیشن میں کافی وقت لگتا تھا۔ نئی ویگنوں کے ریلوے فلِیٹ میں شامل ہونے سے مال گاڑیوں کی رفتار 100 کلومیٹر فی گھنٹہ تک بڑھ جائیگی۔ چونکہ اب ریلوے کو اس طرح کی ویگنیں درآمد نہیں کرنا پڑیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن