جنرل ہسپتال :علاج معالجے ،شکایات کے ازالے کیلئے موبائل فون سسٹم متعارف
لاہور(نیوز رپورٹر) پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفرنے مریض دوست اقدام اٹھاتے ہوئے لاہور جنرل ہسپتال شعبہ ایمرجنسی میں آنیوالے مریضوں کے بر وقت علاج معالجے اور ان کی شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنانے کیلئے موبائل فون نمبر 0337-7803307متعارف کروا دیا ہے جو 24گھنٹے ورکنگ میں ہوگا۔ عوام راؤنڈ دی کلاک 042-99268817پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں جبکہ تینوں شفٹوں کے ڈی ایم ایس صاحبان آنیوالی ہر کال ذاتی طور پر سننے کے پابند ہوں گے اور مریض کی جانب سے اٹھائے جانے والے مسئلے کیلئے اقدامات کریں گے۔