• news

 لاہور بار ایسوسی ایشن میں یہودی مصنوعات پر مکمل پابندی

لاہور(خبرنگار) اسرائیلی مصنوعات پر پابندی کیلئے لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن میں قرار داد جمع کروا دی گئی ہے یہ قرارداد عدلیہ بچائو کمیٹی کی جانب سے شہباز رشید قریشی اور امتیاز رشید قریشی کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے ۔قرار داد میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے فلسطینی مسلمانوں پر ظلم کی انتہا کر دی عورتوں اور بچوں سمیت ہزاروں مسلمانوں کو شہید کر دیا ہے۔ مسلمان بہن بھائیوں کا نا حق خون بہایا جارہا ہے جہاد ہم پر فرض ہو چکا ہے۔ ہمارے پاس وسائل نہ ہیں کہ ہم وہاں جا کر ان سے لڑ سکیں لیکن ہم اپنی ایک منظم کوشش سے ان کو مالی نقصان تو پہنچا سکتے ہیں۔ ایشیا کی سب سے بڑی بار لاہور بار ایسوسی ایشن نے بار کے اندر یہودی مصنوعات پر مکمل پابندی عائد کر دی ۔ لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سے گذارش ہے کہ وہ بھی یہودی مصنوعات پر مکمل پابندی عائد کرے۔ اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ ان کو نقصان پہنچانے کی ایک چھوٹی مگر کارآمد کاوش ہے۔ فہرست کو لاہور ہائیکورٹ بار میں بھی آویزاں کیا جائے اور سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن