موٹر سائیکل سوار 2ڈاکوئوں نے کار سوار شہری سے پونے 2لاکھ روپے چھین لئے
لاہور (نامہ نگار) تھانہ کاہنہ کی حدود میں سنٹرل پارک ہاؤسنگ سوسائٹی میںدن دیہاڑے موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوؤں نے کار سوار محمود منیر سے ایک لاکھ 80 ہزار روپے لوٹ لئے۔ ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر گاڑی میں بیٹھ کر تلاشی لی۔ اسی دوران ایک اور شہری وہاں آیا ڈاکوؤں نے اس کی بھی تلاشی لی۔ دونوں ڈاکو فرار ہوئے تو شہریوں نے ان کا پیچھا کیا‘سوسائٹی کے سکیورٹی گارڈز نے بھی ڈاکوؤں کو پکڑنے کو کوشش کی لیکن ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سوسائٹی کے گارڈز اسلحہ نہ ہونے پر واپس پلٹ آئے۔ تھانہ کاہنہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔