• news

پنجاب یونیورسٹی کے طلباء وطالبات کا دورہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی

لاہور(نامہ نگار)پنجاب یونیورسٹی کے طلباء وطالبات کے وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔ وفد میں کریمنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے 45 طلباء اور طالبات شریک تھے۔وفد کو پاکستان کے پہلے "ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن "کا دورہ کروایا گیا۔آپریشن کمانڈر شفیق احمد نے وفد کو"ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن"کی ورکنگ بارے بریفنگ دی۔طلباو طالبات کو 15 ایمرجنسی کال سنٹر،15پینک بٹن، ویمن سیفٹی ایپ لائیو چیٹ فیچر بارے بتایا گیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن