• news

 شہر کے مختلف علاقوں میں 1ہزار807سرچ آپریشنز 

لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران نے بتایا کہ رواں سال اب تک لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے شہر کے مختلف علاقوں میں 1ہزار807سرچ آپریشنزکئے۔سرچ آپریشنز کے دوران  49ہزار 324 گھروں اور1لاکھ 64ہزارسے زائد افرادکی چیکنگ عمل میں لائی گئی۔ قانون شکنی پر731افراد کیخلاف کے کارروائی کی گئی۔ 23ہزار402کرایہ داروں کوچیک کیا گیا جبکہ متعلقہ تھانوں میں کرایہ داری کا اندراج نہ کروانے والے342افراد ‘  منشیات برآمدگی پر25جبکہ ناجائزاسلحہ برآمدگی پر57افراد کو حراست میں لیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن