پراسیکیوشن کا کام عدالتوں میں بہتر معاونت فراہم کرنا ہے:پراسیکیوٹر جنرل پنجاب
لاہور(خبرنگار)پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ سے پراسیکیوٹر جنرل بلوچستان کی ملاقات ہوئی،چاروں صوبوں کے پراسیکیوٹر جنرل آفس کے مابین بہتر روابط اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا،پراسیکیوٹر جنرل بلوچستان جہانزیب ناصر نے سید فرہاد علی شاہ کی کاوشوں کوسراہا،چاروں صوبوں میں کیسوں کی بہتر پراسیکیوشن کیلئے باہمی تعاون بڑھانے پر غور کیا گیا،پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے کہا کہ محکمہ پراسیکیوشن کا کام عدالتوں میں بہتر معاونت فراہم کرنا ہے، پراسیکیوٹرز تفتیشی افسران کو بہتر قانونی رہنمائی فراہم کرتے ہیں، چاروں صوبوں کے محکمہ پراسیکیوشن ایک دوسرے کے تجربات سے رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں، صوبوں کے پراسیکیوشن محکموں میں تعاون ہونا چاہئے۔