جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا ازالہ، 80 ارب سے زائد کے منصوبوں کا اعلان
لاہور ( نوائے وقت رپورٹ) بجٹ تقریر میں کہا گیا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر جنوبی پنجاب کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کیلئے ہر شعبے میں خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔ جن میں روڈ ری ہیبلی ٹیشن پروگرام کے تحت 684 کلو میٹر سڑکوں کی تعمیر و بحالی٭ 31 ارب 48 کروڑ روپے کی لاگت سے مظفر گڑھ، علی پور پنجند۔ ترینڈہ محمد پناہ سڑک کی تعمیر و بحالی٭ 13ارب روپے کی لاگت سے ملتان وہاڑی روڈ کی تعمیر و بحالی?٭ 12 ارب روپے کی لاگت سے بورے والا وہاڑی روڈ کی تعمیر و بحالی٭ 10 ارب روپے کی لاگت سے 581 بنیادی صحت مراکز کی تعمیر و بحالی٭ 8 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے ملتان اور بہاولپور میں ماحول دوست بسوں کی فراہمی٭ 7 ارب روپے کی لاگت سے ملتان سیف سٹی پروگرام کی تکمیل٭ 4 ارب روپے کی لاگت سے جنوبی پنجاب میں غیر رسمی سکولوں کے ذریعے تعلیم کا آغاز٭ 2 ارب روپے کی لاگت سے جنوبی پنجاب کی خواتین کیلئے ایسٹ ٹرانسفر ویمن سائوتھ پنجاب پراجیکٹ کا آغاز٭ 1 ارب روپے کی لاگت سے کینسر سنٹر نشتر ہسپتال ملتان کی تعمیر شامل ہیں