• news

پنجاب کے ذمہ قرضوں میں 23 ارب (1.34 فیصد) کمی آ گئی 

لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ دستاویزات کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال 2023-24میں پنجاب کے ذمے قرضوں میں 23ارب روپے (1.34فیصد)کی کمی ہوئی ہے۔ جس سے پنجاب کے ذمے مجموعی قرضوں کا حجم 1708ارب روپے سے کم ہو کر 1585ارب روپے ہو گیا ہے۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق پنجاب کے ذمے مجموعی قرضے میں مقامی قرضے کا حجم 1.7ارب روپے ہے جبکہ بیرونی قرضوں کا حجم1683ارب روپے ہے جو کہ پنجاب کی جی ڈی پی کے تناسب سے 2.9فیصد بنتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن