زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ‘سٹیٹ بنک کے ذخائر میں 62 لاکھ ڈالر کی کمی
کراچی (کامرس رپورٹر) زرمبادلہ کے ذخائر میں 16 کروڑ 82 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق 7 جون کے اختتام تک مجموعی ذخائر 14 ارب 21 کروڑ 56 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 14 ارب 38 کروڑ 38 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔ سٹیٹ بینک کے ذخائر میں 62 لاکھ ڈالر کی کمی ہوگئی جس کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر 9 ارب 10 کروڑ 95 لاکھ ڈالر سے گھٹ کر 9 ارب 10 کروڑ 33 لاکھ ڈالرز رہ گئے۔ اسی طرح کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 17 کروڑ 44 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 ارب 10 کروڑ 61 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 5 ارب 28 کروڑ 5 لاکھ ڈالرز پر پہنچ گئے۔