وزیر بجلی اویس لغاری سے امریکی وفد کی ملاقات، شعبہ توانائی میں تعاون پر گفتگو
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) امریکی محکمہ خزانہ کے وفد نے وفاقی وزیر پاور سردار ایس لغاری سے ملاقات کی اعلامیہ کے مطابق پاور ڈویژن کے مطابق امریکی وفد کی قیادت اسسٹنٹ سیکرٹری برینٹ نیمین نے کی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ملاقات میں توانائی کے شعبہ میں ممکنہ تعاون کے امور زیر بحث آئے انرجی مکس میں بہتری کیلئے اصلاحات کی جائیں گی۔ ٹرانسمیشن ری سٹرکچرنگ اور ڈسٹرکی بیوشن سسٹم میں سرمایہ کاری کیلئے اصلاحات ہوں گی پیداوار اور ڈیمانڈ کے فرق کو کم کرنے کیلئے امریکی تکنیکی معاونت درکار ہے۔ پاور سیکٹر فنانسنگ میں امریکی معاونت درکار ہے، امریکہ پاکستان کیلئے بہتر ریٹس پر انٹرنیشنل فنانسنگ میں تعاون کرے، امریکی وفد نے پاکستان کے پاور سیکٹر کے مسائل کے حل کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔