• news

مناسک حج کا آغازآج ‘ منیٰ  کی خیمہ بستی آباد ہونے لگی

اسلام اباد(خبرنگار) مناسک حج کا آغاز8 ذی الحجہ سے ہو گا منیٰ کی خیمہ بستی آباد ہونے لگی۔ سعودی مکاتب نے عازمینِ حج کو سورج کی تمازت سے بچانے کیلئے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کو بسوں کے ذریعے رہائش گاہوں سے منیٰ کی خیمہ بستی میں پہنچا نے کا آغاز کر دیا۔ ترجمان مذہبی امور کے  مطابق سعودی عرب میں آج جمعہ کے روز بیشتر عازمینِ حج وادی منیٰ میں خیمہ زن ہو جائیں گے جہاں وہ (فجر) ظہر، عصر ، مغرب اور عشاء￿  کی نمازیں ادا کریں گے۔ عازمین حج کو 9 ذی الحجہ  کو علیٰ الصبح اور رات گئے منیٰ سے میدان عرفات مشاعر ٹرین کے ذریعے لے جایا جائے گا جہاں وہ خطبہ حج سننے کے بعد ظہر اور عصر کی نمازیں ادا کریں گے اور حج کا رکن اعظم وقوف عرفات  کریں گے ۔

ای پیپر-دی نیشن