ہتک عزت قانون، صحافیوں کی طرف سے پنجاب اسمبلی بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ
لاہور (خصوصی نامہ نگار)صحافیوں نے ہتک عزت قانون کے خلاف بجٹ اجلاس کی کارروائی کا بائیکاٹ اور اسمبلی کی سیڑھیوں پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ صحافیوںنے بازوئوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر پنجاب اسمبلی پریس گیلری سے بائیکاٹ کیا۔ نعرے بازی کی۔ صحافیوں نے کہا کہ ہتک عزت بل کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔