عدالتی چھٹیوں میں پراسیکیوٹرز کے 2 گروپ بنانے کا فیصلہ
لاہور (خبر نگار) عدالتی چھٹیوں کے دوران تمام اضلاع میں پراسیکیوٹرز کے دو گروپ بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے بنچوں کیلئے انچارج پراسیکیوٹرز اور عملے کے گروپ بنائیں، صوبے بھر کے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرز کو پراسیکیوٹرز کے گروپ بنائے جائیں۔ نصف عدالتی چھٹیوں کے دوران پراسیکیوٹرز اور عملے کا ایک گروپ عدالتوں میں معاونت کرے گا۔ نصف عدالتی چھٹیوں کے بعد پراسیکیوٹرز اور عملے کا دوسرا گروپ فرائض انجام دے گا۔