پنجاب کابینہ کی طرف سے بانی پی ٹی آئی اور دیگر رہنماؤں کو مقدمات میں نامزد کرنے کی منظوری، ہائیکورٹ نے فریقین سے دلائل طلب کر لئے
لاہور (خبر نگار) ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے پنجاب کابینہ کی طرف سے چیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر رہنمائوں کو مقدمات میں نامزد کرنے کی منظوری کے خلاف درخواست پر فریقین وکلاء کو دلائل کیلئے 20 جون کو طلب کر لیا۔ وفاق کے لاء افسر نے وفاقی سیکرٹری داخلہ کا جواب داخل کرایا۔