• news

اسلام آباد میں تحریک انصاف سیکرٹریٹ کی بجلی منقطع، حکم کس نے دیا: شعیب شاہین

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے دفتر اسلام آباد کی بجلی منقطع کردی گئی۔ پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین نے کہا کہ معاملہ تحریک انصاف اور سی ڈی اے کا تھا بجلی کیوں منقطع کی گئی۔ ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے دفتر کا یہ حال ہے دفتر کے تمام بلز کی ادائیگی کی جا چکی ہے ،آئیسکو کو کس نے حکم دیا کہ بغیر وجہ کے بجلی کاٹ دیں؟؟؟کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے عدالتی حکم پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکرٹیریٹ ڈی سیل کر کے اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کر دیا جس کے بعد عدالت نے چیئرمین سی ڈی اے کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحق خان نے پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ ڈی سیل نہ کرنے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت عدالت نے پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹیریٹ کو ڈی سیل کرنے کا حکم دیتے ہوئے بیلف کو دفتر ڈی سیل کرنے کے لیے بھیج دیا تھا ساتھ ہی مرکزی سیکرٹیریٹ ڈی سیل کرنے پر عدالت کو آگاہ کرنے تک کیس کی سماعت میں وقفہ کر دیا گیا تھا۔بعد ازاں عدالتی حکم پر پی ٹی آئی آفس ڈی سیل کرنے کے حوالے سے سی ڈی اے نے عدالت کو آگاہ کر دیا جس کے بعد عدالت نے سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی۔

ای پیپر-دی نیشن