• news

ڈجکوٹ: واسا ڈسپوزل سٹیشن میں کرنٹ سے 4 ملازم جاں بحق، ورثاء کا احتجاج، کاروبار بند

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) ڈجکوٹ میں ڈسپوزل سٹیشن میں کرنٹ لگنے سے 4 ملازم جاں بحق جبکہ ریسکیو اہلکار سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات  کے مطابق  ڈجکوٹ میں واسا ڈسپوزل سٹیشن میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے واسا کے چار ملازمین موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ افسوسناک واقعہ پر ڈجکوٹ میں کاروباری مراکز بند کر دیئے گئے۔ جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاء نے نعشیں روڈ پر رکھ کر سمندری روڈ کو بلاک کر دیا۔ لواحقین نے ڈجکوٹ لاری اڈا کو مکمل بند کر دیا۔ لواحقین نے الزام لگایا کہ محکمہ کی غفلت کی وجہ سے ہمارے پیارے جاں بحق ہوئے۔ ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن