میانوالی، پی ٹی آئی رہنما امجد خان عدالت سے نکلتے ہی 7 کارکنوں سمیت پھر گرفتار
میانوالی (نامہ نگار)سابق ایم این اے اور پی ٹی آئی رہنما امجد علی خان کو خصوصی عدالت سرگودھا سے اپنے 37 ساتھیوں سمیت بری کر دیا گیا۔ میانوالی پولیس نے جا کر ان کو گرفتار کر لیا اور میانوالی سیشن جج نے ریلیف دے کر رہا کر دیا۔ ابھی وہ سیشن کورٹ میانوالی سے باہر نکلے تو ان کو سات ورکرز سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ ان کو اور نامعلوم کیس میں گرفتار کر کے سنٹرل جیل میانوالی منتقل کر دیا گیا۔