• news

فیصل آباد:اوباشوں نے بچے کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا‘نعش نہر میں پھینک دی 

 لاہور‘فیصل آباد‘سیالکوٹ(نمائندہ خصوصی‘نامہ نگاران) اوباشوں کی دوخواتین‘2بچوں سے زیادتی اور ایک بچے کو ہوس کانشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا۔ لاہور‘تھانہ نواب ٹائون پولیس نے لڑکی سے زیادتی کرنے والے ملزم عبدالرحمان نامی ڈاکٹر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ فیصل آباداوباشوں نے بچے کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا اورنعش صندوق میں بند کر کے نہر میں بہا دی‘ تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی سمندری کے علاقہ کے رہائشی عبدالستار کا بیٹا عبداللہ دو روز قبل گھر سے کھیلنے کے لیے گیا اور لاپتہ ہو گیا۔ اوباش ملزمان نے دو خواتین اور بچے کو ہوس کا نشانہ بنا دیا‘تھانہ رضا آباد بابر کالونی میں اوباش نے گھر میں گھس کر(الف) اور تھانہ ترکھانی 216 گ ب میں ملزم رامش مسیح نے(ب) کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا ‘ تھانہ نشاط آباد 47 ج ب میں عتیق وغیرہ پانچ اوباشوں نے بچے(س)کوبدفعلی کانشانہ بناڈالا۔سیالکوٹ نواحی علاقہ گڑھی میں دو لڑکوں نے دس سالہ( ن ) لڑکے سے زیادتی کر ڈالی۔

ای پیپر-دی نیشن