یورو کپ میں فلسطینی‘ اسرائیلی پرچم لہرانے پر پابندی عائد
لاہور (سپورٹس رپورٹر) یورو فٹبال کپ کی انتظامیہ نے ٹورنامنٹ کے دوران میدان میں فلسطینی اور اسرائیلی پرچم لانے اور لہرانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ میگا ایونٹ کے آغاز سے قبل ہی یورو کپ کی انتظامیہ نے برلن میں تماشائیوں کی جانب سے فلسطین اور اسرائیل کے پرچم میدان میں لانے اور لہرانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق ٹورنامنٹ کے میچز کے دوران صرف یورو کپ میں شریک 24 ممالک کے پرچم لہرانے کی اجازت ہوگی کیونکہ یورو کپ میں احتجاج کرنے، سیاسی تنازعات اور جھگڑوں کی جگہ نہیں ہے۔