ناٹنگھم اوپن ٹینس‘برطانیہ کی کیٹی بولٹر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں
لاہور(سپورٹس رپورٹر)انگلینڈ کی کیٹی بولٹر اور جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا ڈبلیو ٹی اے ناٹنگھم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں ۔ خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں کیٹی بولٹر نے کینیڈا کی حریف کھلاڑی ربیکا کیتھرین مارینو کو شکست دے کر جبکہ جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا نے انگلینڈ کی حریف کھلاڑی ہیتھر واٹسن کوشکست دی ۔