• news

دالوں کی قیمتوں میں اضافے پر صرف چھوٹے دکانداروں کو ہزاروں روپے جرمانے 

لاہور( کامرس رپورٹر)مرکزی کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن لاہور کے صدر طاہر ثقلین بٹ نے کہا ہے کہ دالوں کی قیمتوں میں اضافے پر بڑے ہول سیل ڈیلروں اور سٹاکسٹ کی بجائے چھوٹے دکانداروں کو ہزاروں روپے جرمانے کئے جارہے ہیں۔ حکومت سے اپیل ہے کہ اس ناانصافی اور ظلم کا نوٹس لیا جائے بصورت دیگر ہم اپنے کاروبار بند کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ان خیالات کا اظہارا نہوں نے مرکزی کریانہ مرچنت ایسوسی ایشن لاہور کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس میں سرپرست ناجی بٹ، چیئرمین رانا منظور، وائس چیئرمین چودھری لیاقت ،سینئر نائب صدور حاجی رمضان ، حاجی نواز، چودھری لیاقت، نائب صدور ابو بکر،ملک وسیم ، محمد شاہد، اشرف تابانی، جوائنٹ سیکرٹری خالد رشید، جنرل سیکرٹری مقصود الرحمن بھٹی، فنانس سیکرٹری میاں شکیل، سیکرٹری کوارڈی نیشن محمد بوٹا ساجد اور سیکرٹری اطلاعات ذیشان غفور شریک ہوئے۔طاہر ثقلین بٹ نے کہا کہ جو دالیں دکانداروں کو تھوک مارکیٹ میں 265سے270روپے کلو میں مل رہی ہیں اسے کیسے 215سے220روپے کلو میں فروخت کیا جا سکتا ہے جبکہ ٹرانسپوریشن سمیت دیگر اخراجات اس یک علاوہ ہیں۔ حکومت سے اپیل ہے کہ اپنے طے کردہ نرخوں پر ہول سیل مارکیٹوں میں عملدرآمد کو یقینی بنائے۔

ای پیپر-دی نیشن