شہریوں کی حفاظت کیلئے مویشی منڈیوں میں پولیس ہیلپ ڈیسک قائم
لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران نے کہا کہ عیدالاضحی کی مناسبت سے شہربھر میں قائم8مویشی منڈیوں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات عمل میں لائے گئے ہیں۔مویشی منڈیوں میں بیوپاریوں اورخریداروں کے تحفظ کیلئے 4ایس پیز ،8ایس ڈی پی اوز،7ایس ایچ اوز سمیت450 پولیس اہلکارتعینات کئے گئے ہیں۔ لاہور پولیس شہریوں کے تحفظ کیلئے کوئی کثر اٹھا نہ رکھے گی۔شہریوں کی حفاظت، کوئک رسپانس اور احساس تحفظ کیلئے مویشی منڈیوں میں پولیس ہیلپ ڈیسک قائم کئے گئے ہیں۔سادہ پارچات میں بھی جوان منڈیوں میں ہونے والی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔نوسر بازوں، جیب تراشوں اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کیلئے پٹرولنگ پلان بھی تشکیل دیا گیا ہے۔شہریوں میں احساس تحفظ کیلئے ڈولفن سکواڈاور پولیس رسپانس یونٹ سمیت پٹرولنگ ٹیمیں مویشی منڈیوں کے اطراف پٹرولنگ کر رہی ہیں۔