میر ابرار احمد بٹ کی رانا مشہود سے وزیراعظم سیکرٹریٹ میں ملاقات
قلعہ دیدارسنگھ(نمائندہ خصوصی)خادم و خیر خواہ پی پی 70 میر ابرار احمد بٹ(صدر مسلم لیگ(ن)ترکیہ) کی رانا مشہود احمد خاں چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام سے وزیراعظم سیکرٹریٹ انکے آفس میں خصوصی ملاقات،اس موقع پر میر ابرار احمد بٹ کی اپنے حلقہ پی پی 70 کے نوجوانوں کے مسائل پر خصوصی بات چیت،رانا مشہود احمد خاں کا کہنا تھا کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف اور قائد و صدر مسلم لیگ (ن)میاں محمد نواز شریف کے خصوصی حکم سے ملک بھر میں نوجوانوں کو ملک کی ترقی کے دھارے میں شامل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے،ملک کی خوشحالی کے لیے نوجوان کا خوشحال ہونا سب سے ضروری ہے۔رانا مشہود کا کہنا تھا کہ پی پی 70 کے نوجوانوں کو بھی جلد اپنے وزیراعظم یوتھ پروگرامز میں خصوصی ترجیح دینے کی یقین دہانی۔ملکی تعمیر وترقی کے لیے مسلم لیگ(ن)ہمیشہ کی طرح اب بھی کوشاں ہے جلد ملک کی محرومیوں کو ختم کیا جائیگا۔