حافظ آباد:ڈی پی او کی صدارت مال مسروقہ تقسیم کرنے کی تقریب
حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) پولیس نے 21گینگز کے ملزمان کو گرفتارکرکے ان سے 5کروڑ سے زائد مالیت کامال مسروقہ برآمدکرکے 274مالکان کے حوالے کردیا۔ اس سلسلہ میں ضلع کی تاریخ میں مال مسروقہ کی تقسیم کی بہت بڑی تقریب جمخانہ ہال میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں معززین شہر کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر ڈی پی او نے گذشتہ تین ماہ کے دوران سماج دشمن عناصر کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران گرفتارکئے گئے 260سے زائد ملزمان سے برآمد کردہ 1کروڑ 51 لاکھ سے زائد نقدی،4.3 تولے طلائی زیورات،1 ٹریکٹر، 01 ہارویسٹر مشین، 34 موٹرسائیکلز،01 ٹرالہ، 08رکشے،25 موبائل فونز، 16 سولر پلیٹس،15 گائے،16 بھینسیں، 21 بکریاں، 1091من گندم و دیگر مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے کیا۔