کامونکی:معمر خاتون سیڑھیوں سے گرکر زخمی
کامونکی(نمائندہ خصوصی)معمر خاتون سیڑھیوں سے گرکر شدید زخمی ہوگئی۔بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز محلہ سلامت پورہ کی پینسٹھ سالہ رضیہ بی بی گھر کی بالائی منزل سے نیچے اْتر رہی تھی کہ اچانک پاؤں پھسل جانے کے باعث وہ سیڑھیوں سے گرکر شدید زخمی ہوگئی۔جسکو طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔