• news

عوامی مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کرینگے : احمد چیمہ  

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حاجی احمد چیمہ نے کہا ہے کہ پی پی 65کی عوام سے ہم نے جو وعدے کئے ہیں انہیں ہر صورت پورا کرنے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے ،حلقہ میں ترقیاتی کاموں کا جھال بچھا دیں گے ، قائد میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوامی مسائل ہنگامہ بنیادوں پر حل کرینگے ،انہوں نے شہزادہ ٹائون جنڈیالہ والا میں 100KV ٹرانسفارمر کی تنصیب پر ایم این اے شازیہ فرید اور سابق ایم پی اے پیر غلام فرید کا شکریہ ادا کیا ،حاجی احمد چیمہ نے کہا مسلم لیگ (ن)عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے ،بجٹ میں عام آدمی کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے نچلے طبقے پر کم سے کم بوجھ ڈالا جا رہا ہے ،ملازمین کی تنخواہوں میں 25فیصد اور مزدوروں کی کم از کم اجرت میں اضافے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ مالی مشکلات کے باوجود بیلنس بجٹ پیش کرنا وفاقی حکومت کی کامیابی کی ضمانت ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن