کامونکی:لین دین کے تنازعہ پر مشتعل نوجوان نے دوسرے کی ٹانگ توڑ دی
کامونکی(نمائندہ خصوصی)لین دین کے تنازعہ پر مشتعل نوجوان نے ڈنڈوں کے وار کرکے دوسرے نوجوان کی ٹانگ توڑ دی،بتایا گیاہے کہ نواحی گاؤں چنڈالہ میں گزشتہ روز بائیس سالہ ندیم جٹ اور رانا ماجد کے مابین رقم کے لین دین کا تنازعہ تھا جس پرمشتعل ہوکر رانا ماجد نے ڈنڈوں کے وار کرکے ندیم کو شدید زخمی کردیا جسے بعدازاں تشویش ناک حالت میں گوجرانوالہ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔