نوشہرہ ورکاں:جیب کترے نے جنازہ میں شریک نوجوان کی جیب کاٹ لی
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) جیب کترے نے والد کے جنازہ میں شریک نوجوان کی جیب کاٹ لی تفصیلات کے مطابق نیو نذیر جیولرز کے مالک عبدالمجید گزشتہ روز ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئے تھے جن کی نماز جنازہ بڑے قبرستان میں ادا کی گئی جہاں نامعلوم جیب تراش نے مرحوم کے بیٹے عمر کی جیب سے 50 ہزار روپے نقد دو قیمتی موبائل فون اور شناختی کارڈ وغیرہ نکال لئے ۔مقامی پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔