• news

صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ کا بس اڈوں کا دورہ

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ فیصل سلطان کا بس اڈوں کا دورہ، صفائی مقررہ کرایوں کا جائزہ لیا، فرنٹ سکرین پر کرایہ نامہ چسپاں نہ کرنے پر 10 گاڑیوں کو بند جبکہ ناجائز منافع خوری پر ٹک شاپ کو 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے سیکرٹری آر ٹی اے غلام مصطفی انصاری کے ہمراہ سٹار ٹریول، جنرل بس سٹینڈ اور ملک ٹریول کا دورہ کر کے وہاں پر مسافروں کو دی جانیوالی سہولیات،  ٹک شاپس پر کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں اور معیار، ٹکٹ کاؤنٹرز کی دستیابی، مقررہ کرایوں کی نمایاں جگہوں پر نمائش، روٹ پرمنٹ، فٹنس سرٹیفکیٹس سمیت دیگر سہولیات کو چیک کیا۔

ای پیپر-دی نیشن