بجٹ میں مختص شعبہ جاتی رقوم کا جائزہ
بجٹ میں سولر پینلز‘ انورٹرز اور بیٹریوں کے خام مال کی درآمد پر رعایت دی گئی ہے۔ اس سے قبل ان اشیاءپر ٹیکس لگانے کی تجویز زیرغور تھی۔ پی آئی ایس پی کے بجٹ میں 27 فیصد اضافہ کیا گیا ہے اور اس شعبے کیلئے مجموعی 593 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ اسی طرح پبلک آرڈر اور سیفٹی پر 283 ارب روپے خرچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ معاشی امور کیلئے 357 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ بجٹ دستاویز کے مطابق حکومت مختلف ایکویٹیز کیلئے 34 ارب روپے کی سرمایہ کاری کریگی۔ پاور سیکٹر کا بجٹ 107 ارب روپے سے بڑھا کر 267 ارب روپے کرنے کی تجویز ہے جبکہ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن کے بجٹ میں 54 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ اسی طرح گلگت اور بلتستان کیلئے بجٹ میں دو فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ پانی کے سیکٹر کے بجٹ میں 106 فیصد اضافہ کیا گیا ہے اور آئی ٹی کے بجٹ میں 132 فیصد اضافہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔