• news

سانگلہ ہل: امن کمیٹی کا عیدالاضحی  کے حوالے سے اجلاس 

سانگلہ ہل(نمائندہ نوائے وقت)مقامی امن کمیٹی کا عیدالاضحی کے حوالے سے اہم اجلاس اے سی آفس میں منعقد ہوا،جس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر ظہیر الدین بابر نے کی،اجلاس میں ڈی ایس پی محمد اعظم ڈھڈی،ایس ایچ او صدر مظہر حسین ،ایس ایچ او سٹی آصف اولکھ،سی او کمیٹی فرخ عدنان سندھو،امن کمیٹی کے ممبران پیر ضیاء المصطفیٰ رضو ی،حاجی محمد امین حبیبی،چوہدر ی محبوب احمد نمبردار،سرفراز چشتی،حاجی محمد قیصر،ملک محمد عارف عطاری سمیت دیگر نے شرکت کی، امن کمیٹی کے ممبروں نے اسسٹنٹ کمشنر کو اپنی اپنی تجاویز پیش کیں اور حلقہ میں امن و امان کی فضا قائم رکھنے کی یقینی دہانی کرائی۔

ای پیپر-دی نیشن