• news

قصور: صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ کا بس اڈوں کا دورہ‘سہولیات کا جائزہ 

قصور (نمائندہ نوائے وقت)صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی فیصل سلطان نے بس اڈوں کا دورہ کیا‘ مسافروں کو دی جانیوالی سہولیات‘صفائی ستھرائی اور مقررہ کرایوں کا جائزہ لیا‘ فرنٹ سکرین پر کرایہ نامہ چسپاں نہ کرنے پر 5گاڑیوں کو بند جبکہ ناجائز منافع خوری پر ٹک شاپ کو 10ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ پنجاب حکومت کی ہدایات پر صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی فیصل سلطان نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل /سیکرٹری ڈی آر ٹی اے محمد جعفر چوہدری کے ہمراہ نیو بس ٹرمینل، ذکی اڈااور نیوسٹار اڈا کا دورہ کر کے وہاں پر مسافروں کو دی جانیوالی سہولیات لیا۔ بعدازاں سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے اجلاس کی صدارت کی اور عیدالاضحی کے موقع پر کئے جانیوالے انتظامات بارے بریفنگ لی۔

ای پیپر-دی نیشن