ڈپٹی کمشنر قصور کا مویشی منڈی کا دورہ
قصور (نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کا مویشی منڈی کا دورہ‘خریداروں‘بیوپاریوں اور جانوروں کیلئے فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عطیہ عنایت مندی بھی ہمراہ تھیں۔ ڈپٹی کمشنر نے عملے کی حاضری، پینے کے صاف اور ٹھنڈے پانی کی دستیابی، پارکنگ،صفائی ستھرائی اور لائیو سٹاک و میڈیکل کیمپ، سیکورٹی،واش رومز، لائٹنگ سمیت تمام تر سہولیات کو چیک کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ قربانی کے جانوروں کیلئے پانی کی ہمہ وقت دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔