وفاق کے بعد پنجاب حکومت نے عوام دوست بجٹ پیش کیا : پیر اشرف رسول
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن لاہور ڈویژن کے رہنماء پیر اشرف رسول ایم پی اے نے کہا ہے کہ وفاق کے بعد پنجاب حکومت نے عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے جس میں محنت کشوں اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا ہے پنجاب حکومت نے بجٹ صحت تعلیم کے ساتھ ساتھ کاشتکاروں کیلئے بہترین مراعات کا اعلان کیا گیاہے جبکہ طالبعلموں کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ 100یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارف کو مفت سولر سسٹم تقسیم کیا جائے گا اس بجٹ سے مہنگائی میں کمی آئے گی یہ بجٹ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے عین مطابق ہے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 100 دن میں پنجاب کے عوام کیلئے بہترین منصوبے شروع کیے ہے جس سے پنجاب کے عوام کا معیار زندگی مزید بلند ہو گا ۔