• news

حکومت صرف انتقامی کاروائیوں میں مصروف ہے : افضال حیدر 

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف کے سٹی صدر میاں افضال حیدر نے کہا ہے کہ حکومت صرف سیاسی انتقامی کاروائیوں اور کرپشن میں مصروف ہے اسے عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ اور ملکی بحرانوں کے خاتمہ کی کوئی فکر نہیں ملک میں معاشی بدحالی کے ساتھ ساتھ جرائم کی شرح بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے جس کاتدارک نہ کیا گیا تو شریف شہریوں کا گھروں سے نکلنا محال ہوجائے گا حکمرانوں کو اپنی ترجیحات تبدیل کرنا ہوں گی جھوٹے دعوؤں اور زبانی جمع خرچ سے حالات بہتر نہیں ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن