وطن عزیزاسوقت سیاسی و معاشی عدم استحکام سے دوچار ہے :امجد نذیر بٹ
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے سابق ضلعی صدر وانجمن تاجران کے صدر امجد نذیر بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت سنگین بحرانوں او ر سیاسی و معاشی عدم استحکام سے دوچار ہے جس سے چھٹکارا دلانے کیلئے پاکستان کی سیاسی قیادت کو اپنے نفاق اور آپس کی نفرت کی سیاست سے نکل کر آپس میں مل بیٹھنا ہو گا تا کہ ملکی مسائل کے حل کے لیے ایک اجتماعی سوچ سامنے آ سکے یہ وقت سیاسی و ذاتی مفادات کی تکمیل کا نہیں بلکہ ریاستی وقومی مفادات کو ترجیح دینے کا ہے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امجد نذیر بٹ نے کہا کہ میڈیا کو سیاستدانوں کے علاوہ معاشرے کے دیگر طبقات پر بھی گہری نظر رکھنی چاہیے میڈیا کا کردارمعاشرے کی عکاسی و انصاف کی بالادستی کیلئے نہایت اہم ہے۔