• news

ننکانہ:دودھ پینے سے ماں  سمیت 4بچوں کی حالت غیر 

ننکانہ صاحب (نامہ نگار )دودھ پینے سے ماں سمیت 4بچوں کی حالت غیر ہو گئی۔ مانگٹانوالہ روڈپر پیپل والا گاؤں میں گھر میں دودھ پینے سے ماں سمیت 4 بچوں کی طبیعت خراب ہوگئی ۔ریسکیو 1122 نے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیامتاثر ہونیوالوں میں ہدایت کی 33 سالہ بیوی روبینہ اور چار بچے 14 سالہ اویس، 8 سالہ عمیر، 6 سالہ عائشہ اور 4 سالہ حسنین شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن