• news

سپریم کورٹ تعیناتی: پارلیمانی کمیٹی میں جوڈیشل کمشن کے تجویز کردہ 3 ججوں کی منظوری

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ میں ججز کی تقرری کے معاملے پر ججز کی پارلیمانی کمیٹی نے جوڈیشل کمشن کے تجویز کردہ ناموں کی منظوری دے دی ہے۔ پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تعیناتی کا اجلاس ہوا۔ پارلیمانی کمیٹی نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس ملک شہزاد احمد خان‘ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی اور لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال کی بھی بطور جج سپریم کورٹ کی منظوری دیدی۔

ای پیپر-دی نیشن