بارش سے نا قص کارکرد گی کا سفر ختم ، پاکستان ٹی 20ورلڈکپ سے باہر
لاہور(سپورٹس رپورٹر)آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2024ء کا 30واں اور گروپ اے میں امریکہ اور آئرلینڈ کا اہم ترین بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا۔امریکہ اور آئرلینڈ کا میچ بلا نتیجہ ختم ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کا ورلڈ کپ کا سفر ختم ہوگیا۔میچ گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے میچ منسوخ کیا گیا اور ٹاس بھی نہ ہوسکا۔پہلی بار ورلڈ کپ کھیلنے والی امریکی ٹیم سپر 8 مرحلے کیلئے کوالیفائی کرگئی ہے، امریکہ نے کینیڈا اور پاکستان کو شکست دی تھی۔پاکستان ٹیم اب تک تین میچ کھیل کر صرف ایک کامیابی حاصل کرسکی ہے۔ امریکہ کے 5 پوائنٹس ہوگئے ہیں جبکہ پاکستانی ٹیم دو پوائنٹس حاصل کرسکی ہے۔ اگر قومی ٹیم آئرلینڈ سے جیت بھی جائے تو 4 پوائنٹس ہوجائیںگے۔افغانستان نے پاپوا نیو گنی کو شکست دے کر ٹی 20 ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے میں جگہ بنالی۔تروبا میں کھیلے گئے گروپ سی کے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پاپوا نیوگنی کی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔پاپوا نیو گنی کی ٹیم صرف 95 رنز پر ڈھیر ہوگئی، کپلن ڈوریگا نے سب سے زیادہ 27 رنز بنائے۔ فضل حق فاروق اور نوین الحق نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔ افغانستان نے 3 وکٹوں پر ہدف 16ویں اوور میں حاصل کرلیا اور سپر ایٹ مرحلے میں جگہ بنالی۔ گلبدین نائب نے 49 رنز بنائے، فضل حق فاروقی کو بہترین باؤلنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔افغانستان کی ٹیم سپر ایٹ میں پہنچنے والی پانچویں ٹیم بن گئی، اس سے قبل آسٹریلیا، بھارت، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں سپر ایٹ مرحلے کیلئے کوالی فائی کرچکی ہیں۔ اس گروپ سے افغانستان اور ویسٹ انڈیز سپر ایٹ میں پہنچ چکی ہیں جبکہ افغانستان کے کوالیفائی کرنے کیساتھ ہی نیوزی لینڈ ایونٹ سے باہر ہوگیا۔نیوزی لینڈ کو دونوں میچوں میں شکست ہوئی اور کوئی پوائنٹ نہیں ۔