• news

وزیراعظم نے کمیٹی قائم کی‘ قبائلی اضلاع کے ساتھ وعدہ پورا نہیں کیا: گورنر خیبر پی کے 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+نوائے وقت رپورٹ) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ قبائلی اضلاع کے ساتھ وعدہ پورا نہیں کیا گیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات کر کے خیبر پختونخوا کے پروجیکٹس کی درخواست کی ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ چشمہ پروجیکٹ کی پمپنگ بڑھا کر زیادہ زمین کو سیراب کرسکیں گے، منصوبے سے خیبر پختونخوا پورے ملک اور افغانستان کو گندم فراہم کرسکے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ چشمہ لیفٹ کینال کے لیے وفاقی حکومت نے 17 ارب رکھے ہیں، صوبائی حکومت نے بھی چشمہ لیفٹ کینال بجٹ رکھا ہے۔ لیفٹ کینال کا ایریا بڑھا کر زیادہ زمین سیراب کرسکتے ہیں، چکدرہ دیر چترال موٹروے کو بھی جلد شروع کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا اور پاٹا ٹیکسز کے لیے وزیراعظم نے کمیٹی قائم کی، قبائلی اضلاع کے ساتھ وعدہ پورا نہیں کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن