• news

اسرائیلی حملے جاری ، مزید فلسطینی شہید متعد د گرفتار 

روم+تل ابیب(نیٹ نیوز+آئی این پی)اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کارروائی کر کے تین فلسطینیوں کوشہید جبکہ کئی کو حراست میں لے لیا ہے،اسرائیلی فوج نے یہ کارروائی قبطیہ نامی علاقے میں کی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے اس واقعے میں شہید کیے گئے فلسطینیوں کو عسکریت پسند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہید ہونے والے دونوں فلسطینیوں کے پاس اسلحہ تھا ،جن کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس دوران تین فلسطینی شہید ہو گئے۔ دوسری جانب صدر جوبائیڈن نے حماس کو غزہ جنگ بندی معاہدے میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دے دیا۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے میڈیا سے گفتگو میں غزہ جنگ بندی معاہدے سے متعلق منصوبے پر حماس سے کوششیں تیز کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی منصوبے میں سب سے بڑی رکاوٹ حماس ہے۔ جو بائیڈن کا مزید کہنا تھا کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدہ جلد ہونے کا امکان نہیں۔ غزہ میں جنگ بندی پر ہمت نہیں ہاری ہے تاہم یہ بہت مشکل ہوگا۔ حماس جنگ بندی منصوبے پر عمل درآمد اور غزہ میں قیدیوں کی رہائی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے منصوبہ اور تجاویز پیش کی تھیں جنہیں سلامتی کونسل، جی سیون اور اسرائیل نے منظور کرلیا تاہم حماس نے دستخط کرنے سے انکار کردیا۔

ای پیپر-دی نیشن