اظہر مشوانی کے 2 بھائیوں کی بازیابی کیلئے درخواست پر فیصلہ محفوظ
لاہور(خبرنگار) ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ اظہر مشوانی کے دو بھائیوں کی بازیابی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آپ بتائیں کہ درخواست گزار کی جانب سے کہاگیا ہے کہ سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے گرفتار کیا؟ آپ نے ابھی تک کیا کیا ہے ؟آپ نے جیو فینسگ کے ذریعے کیا دیکھا؟ آئی جی پنجاب نے مؤقف اپنایا کہ کسی بھی قسم کی انفارمیشن نکالنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے پابندی عائد کر رکھی ہے، اس حوالے سے میٹنگ بھی کی جارہی ہیں، ہم اس حوالے سے کوشش کر رہے ہیں جیسے ہی کوئی انفارمیشن ملتی ہیں ہم عدالت کو آگاہ کردینگے۔ عدالت نے کہا کہ جو ویڈیو سامنے آئی ہے اپنے سیف سٹی کیمرے سے نکلی ہیں، اظہر مشوانی کے والد حبیب الرحمان نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ سی ٹی ڈی اہلکاروں نے رات 3بجے اظہر مشوانی کے بیٹوں کو گرفتار کیا، کچھ نہیں بتایا جا رہا بیٹوں کی زندگی خطرے میں ہے ،عدالت بیٹوں مظہر الحسن اور ظہور الحسن کو بازیاب کرانے کا حکم دے۔